عمران خان نے 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے تعین کا طریقہ بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے تعین کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے سامنے ایک کلیدی سوال رکھنا ہوگا کہ ان واقعات کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے ذمہ داروں کے تعین کا ایک سادہ ترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے سامنے ایک سوال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ کلیدی سوال یہ ہے کہ ان پر تشدد واقعات کا سب سے بڑھ کر فائدہ پہنچا کسے ہے؟ یقیناً یہ تحریکِ انصاف تو نہیں۔ دوسرے اہم سوال کا جواب منظر کو بہت حد تک واضح اور شفاف کردے گا۔

پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دوسرا سوال یہ پوچھا جائے کہ کیسے محض 48 گھنٹوں میں ہی ایک نہایت مربوط اور حیرت انگیز منصوبے کے تحت باقاعدہ ہدف بنا کر تحریکِ انصاف کے 10 ہزار کارکنان، سپورٹرز اور بیانیے کو نشانہ بنایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی بیانیے کو مثبت نگاہ سے دیکھنے والے صحافیوں، پی ٹی آئی کارکنان، سپورٹرز اور رہنماؤں کو یا تو قید یا بزورِ جبر عاجز اور غیر متعلق کردیا گیا۔ اس سب میں بلاشبہ ایک سوچی سمجھی ترکیب ہی کارفرما تھی۔ 

Related Posts