گرفتاری کا خدشہ، عمران خان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک نغمہ نگار بھی عمران خان کے مداح ہوگئے، گانا بنادیا
ترک نغمہ نگار بھی عمران خان کے مداح ہوگئے، گانا بنادیا

پشاور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاری بھی کی تو گرفتار کر لیں گے۔ ان کے ملک توڑنے کے بیان پر عمران خان پر مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

حماد اظہر اور اسد قیصر کی ضمانت منظور

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پشاور ہائی کورٹ کا رخ کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات درج کیے گئے۔

اپنے حالیہ بیانات میں فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے دی گئی درخواست کیلئے بابر اعوان وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ، راستے بند کرنا، سرکاری کام میں رکاوٹ، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور املاک کی توڑ پھوڑ سے متعلق دفعات شامل ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کسی بھی وقت منظور کرسکتی ہے۔

Related Posts