بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے خود کو حکومت کی بی ٹیم ثابت کردیا۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنرل باجوہ نے زرداری، مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، عمران خان
جنرل باجوہ نے زرداری، مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، عمران خان

لاہور: چیئرمن پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کرکے الیکشن کمیشن نے خود کو حکومت کی بی ٹیم ثابت کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے متعلق کہا کہ انہوں نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کمیشن امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی پوری دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔

الیکشن کمیشن کا قصور؟

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود شہرِ اقتدار میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع نہیں ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو 31 دسمبر کے روز ہی بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے نہ تو کوئی انتظام کیا اور نہ ہی پولنگ کا عملہ متعلقہ حلقوں میں پولنگ کیلئے پہنچا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات یا عملے کی فراہمی بھی عوام کو کہیں نظر نہ آسکی۔

دوسری جانب ووٹرز کی بڑی تعداد اپنا ووٹ ڈالنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر جا پہنچی تاہم پولنگ اسٹیشنز بند تھے جس پر عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔ حکومت عدالت کے سنگل بینچ فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

یہی نہیں، بلکہ الیکشن کمیشن نے بھی وفاقی حکومت کی بجائے عدالتی فیصلے کے خلاف ہی انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

 

Related Posts