وزیر اعظم کی طرف سے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز: افتتاحی تقریب آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی طرف سے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز: افتتاحی تقریب آج ہوگی
وزیر اعظم کی طرف سے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز: افتتاحی تقریب آج ہوگی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ”ڈیجیٹل پاکستان مہم“ کا آغاز کر رہے ہیں، مہم کی افتتاحی تقریب آج ہوگی  جبکہ مہم کے تحت ملکی اداروں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائےگا ۔

ڈیجیٹل پاکستان مہم کا افتتاح وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان منصوبے کا افتتاح کریں گے جس کے تحت اداروں کو بتدریج کاغذ اور قلم کے استعمال سے آزاد کیا جائے گا۔

مہم کا آغاز جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کا حصہ ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان مہم کے تحت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب لانا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سطح پر ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی منظوری دے دی اور گوگل کمپنی سے متعلقہ معاملات بھی طے پا گئے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے ملک میں ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم لانے کی منظوری دے دی

دو روز قبل   وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے ، جب ہم گور ننس کی اکائونٹبلٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کے اندر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹو اسد عمر نے  ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس دی پی آئی کا بہت ہاتھ ہے، جو قابل تحسین ہے ۔

مزید پڑھیں: ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے، اسد عمر

Related Posts