عمران خان نے 50جلسوں پر 5ارب لٹا دیئے، خرم دستگیر نے بڑا دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے 50جلسوں پر 5ارب لٹا دیئے، خرم دستگیر نے بڑا دعویٰ کردیا
عمران خان نے 50جلسوں پر 5ارب لٹا دیئے، خرم دستگیر نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 50 جلسوں پر 5 ارب خرچ کیے لیکن سیلاب زدگان کو ڈھائی ارب بھی فراہم نہیں کئے۔

نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین مستقل بنیادوں پر مارچ کی مس کال دے رہے ہیں، ان کا مارچ پرامن ہوگا تو ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں، جتھے بندی کی اجازت نہیں ہے، جتھے لے کر آئیں اور حکومت گرا دیں اس کی اجازت نہیں، اگر ایسا کیا تو ہم قانونی طریقہ کار استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے تمام استعفے قبول کرادیتے ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو 24 انتخابات چاروں صوبوں میں جیتے تھے۔عمران خان 6 نشستیں جیت گئے ہیں، ایک بھی نہیں رکھیں گے، یہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا عمران خان کسی خفیہ قوت کے ساتھ بیک ڈور رابطے میں ہیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے 50 جلسے کیے ہیں اور ان پر 5 ارب روپے خرچ کیے، کیا یہ سیلاب زدگان کو ڈھائی ارب روپے بھی نہیں دے سکتے تھے؟

Related Posts