اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو دھمکی آمیز خط دکھادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان کو دکھا دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی اور سازش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور میری حکومت گرانے کے لیے بھاری رقم بھی دی گئی ہے، خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا۔
مزید برآں ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:استعفیٰ نہیں ملے گا، وزیراعظم آخری بال تک لڑیں گے، فواد چوہدری