عمران خان دھمکانے والوں کے نام لیں، ایکس وائی زیڈ کیا ہوتا ہے؟ مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان دھمکانے والوں کے نام لیں، ایکس وائی زیڈ کیا ہوتا ہے؟ مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکانے والوں کے نام لیں، ایکس وائی زیڈ کیا ہوتا ہے؟ اے بی سی کیوں پڑھنے لگ جاتے ہیں۔ کالز ہمیں بھی آئی تھیں، دھمکایا ہمیں بھی گیا، ہم نے تو سب کے نام لے لیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ کون کس سے ملاقات کر رہا ہے؟ کیا عمران خان نے اپنی ملاقاتوں پر پارٹی کو اعتماد میں لیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کل جو کالز کروا رہا تھا، آج کہتا ہے کہ میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں۔ اگر کالز کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیے۔ میں جمہوریت کی حامی ہوں۔ لانگ مارچ ہم نے بھی کیے تھے اور دھرنے بھی دئیے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو چھوڑ کر پاکستان کی ترقی کی بات کرنی چاہئے۔ ہمیں اللّٰہ پر بھروسہ ہے اور انصاف کی توقع ہے۔ عمران خان کے چکوال جلسے میں کچھ باتیں بہت واضح تھیں۔عمران خان جنہیں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، ان کا نام کیوں نہیں لیتے؟

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے ڈر سے گھروں سے بھی نہیں نکلا۔ انہیں چاہئے کہ اپنی پارٹی سے بھی وہی بات کریں جو وہ خود کرتے ہیں۔ میں عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی۔ 

انہوں نے کہا کہ قدرت کا اصول ہے، سچ سامنے آ ہی جاتا ہے۔ عمران خان نان ایشو کو ایشو بنا رہے ہیں۔ عمران خان کا طریقہ ڈرا دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرنا ہے۔ وہ جلسوں میں لوگوں کو انتشار پر اکساتے ہیں۔ بہروپیے کی اصلیت بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

 

Related Posts