شہری گاڑی میں لائنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں، نمائش پر پابندی ہے، شرجیل میمن

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں، شرجیل میمن
عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں، شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں گے،شہری گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جا سکتے ہیں، نمائش پر پابندی ہے۔

شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ بغیررجسٹریشن گاڑیوں کی پکڑدھکڑجلد شروع ہوجائے گی قانون سے بالا ترکوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس اور ایکسائزڈیپاٹمنٹ نے کارروائی شروع کردی ہے آج اور کل بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا قانون کسی کوہاتھ میں لینے نہیں دی جائے گا۔نمبر پلیٹس کا مسئلہ ہو یا ہتھیاروں کی نمائش سب پر سختی کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہری گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جاسکتے ہیں، اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے، حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نہیں چاہتی عوام کو پریشانی ہو، کوئی سفارش کام نہیں آئے گی، ہر کوئی اپنا قبلہ خود ٹھیک کر لے۔

شرجیل میمن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں گے۔، سندھ میں کوئی گرفتاری دینے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:اداروں کیخلاف اکسانے کا مقدمہ، لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب اسلام آباد سے گرفتار

انہوں نے کہا کہ عمران خان مایوسی کا شکار ہیں، عمران خان برطانیہ سے جیل بھرو تحریک شروع کریں، عمران خان جیل بھرو تحریک میں بچوں کو بھی شامل کریں،عمران خان صرف عدالتوں سے ریلیف چاہتے ہیں۔

Related Posts