چوروں کو مسلط کرنے والوں نے قوم کیساتھ غداری کی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ 2018 میں الیکشن مہم چلائی تو اس دوران ملک میں بہت بےروزگاری تھی، پاکستان میں صعنتی زون نقصان میں جارہے تھے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند ہورہی تھیں۔

ملک میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ہمیں ڈیم بنانے ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی کے لئے شجرکاری ضروری ہے، ملک میں ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، سیلاب متاثرین کیلئے جلد دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اکشے کمار اپنی بیوی کو کہاں چھوڑنے جائیں گے؟ بیان سامنے آگیا

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساڑھے 3 سالہ دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ترقی کی، لوگوں کو روزگار ملا، ہمارے دور میں 4 فصلوں کی بڑی پیداوار ہوئی، تحریک انصاف حکومت نے کسانوں کو اپنا حق دلایا، کسانوں کو شوگرملز مالکان سے بروقت رقم دلوائی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تاریخی ٹیکس اکٹھا کیا، ہم نے ملکی دولت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی کی، ہم نے پٹرول کی قیمت کم رکھی، عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا، ہمارے دور میں بجلی کی قیمت 18 روپے یونٹ تھی۔

عمران خان نے کہا کہ 4 ماہ میں مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان کے معاشی حالات کی بہت بڑی وجہ حکومتی کرپشن ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں سے جواب مانگ رہی ہے، چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں نے غداری کی، ان چوروں نے آتے ہی 1100 ارب روپے کی چوری معاف کرائی۔

Related Posts