شاہد خاقان عباسی نے عمران خان پر ٹویٹ سے حکومت چلانے کا الزام لگا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khaqan Abbasi Criticises govt for BPL issue

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ٹویٹ سے حکومت چلا رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں گزشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف الیکشن چوری کرکے اقتدار میں آئی۔ ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا بزدار کو کسی نے دیکھا ہے؟  چوری کے الیکشن سے جو آتا ہے وہ چور ہوتا ہے۔

خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  آٹا اور چینی چوری کرنے والوں کو ہم نے گھر بھیجنا  ہے۔آٹے اور چینی کا پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے؟  انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ آٹے چینی کی چوری پتہ کرنی ہے تو اپنی کابینہ اور دوستوں کے اندر دیکھیں کیونکہ وہیں سے ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احسن اقبال پر الزام ہے کہ اس نے نارووال میں اسٹیڈیم بنایا جبکہ اس نے 30 شہروں میں اسٹیڈیم بنائے۔ چیئرمین نیب صاحب ! مقدمہ کرنا ہے تو 30 اسٹیڈیم کا کریں۔ کرتارپور احسن اقبال کے اسٹیڈیم سے 7 کلومیٹر دور ہے۔ اس کا حساب کون دے گا؟

سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو 17 ارب روپے کا کرتار پور نظر نہیں آتا۔ ایک نہیں 100ریفرنس بنائیں۔میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جب ریفرنس بنا کر عدالت میں کیس چلے تو ٹی وی کے کیمرے کے سامنے چلے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ہم نے کیا بدعنوانی کی ہے۔ ہم جیلوں سے نہیں گھبراتے۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اس قدر تباہ کیا گیا کہ مئی 2018 کی پوزیشن پر آنے  کے لئے 5 سال لگ جائیں گے۔ملک کے مسائل کا حل عمران خان کی حکومت میں نہیں ملے گا۔اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے۔ حکومت کا جتنی جلدی جنازہ پڑھا دیں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمتیں کہاں پر پہنچ گئی ہیں! عوام سخت پریشان ہیں جس کی وجہ صرف چوری شدہ الیکشن ہے۔اسکو گھر بھیجیں، ملک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ان مسائل کا ایک ہی حل ہے الیکشن ہوں اور عوام کو ووٹ کا حق دیا جائے۔کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

Related Posts