خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم بہت بہترین ہے انشاء اللہ ورلڈکپ جیت جائے گی،عمران خان
قومی ٹیم بہت بہترین ہے انشاء اللہ ورلڈکپ جیت جائے گی،عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی سماعت کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی تھی جس کا آج آخری دن ہے جبکہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ ہی عمران خان کی گرفتاری یا عدم گرفتاری کا تعین کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست ضمانت دائر 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کریں گے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے عدالت سے ضمانت کیلئے استدعا کی ہے۔

عدالت نے عمران خان کو مقدمے کی سماعت کیلئے آج طلب کیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی۔ پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔ عمران خان بنی گالہ سے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔

جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا گزشتہ روز اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور نہ کی تو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

 

Related Posts