آرمی پبلک اسکول کے ننھے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیرا عظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی پبلک اسکول کے ننھے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیرا عظم عمران خان
آرمی پبلک اسکول کے ننھے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیرا عظم عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ میں شہید ہونے والے قوم کے معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، انہوں نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یک زبان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تشدد اور نفرت کے خلاف پوری قوم کا اتحاد معصوم بچوں کی قربانی سے عمل میں آیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاک فوج کی معیت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا، اداروں کے شہداء کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت سے تشدد اور نفرت کے خلاف قوم میں اتحاد پیدا ہوا، سانحہ اے پی ایس کے 5 سال مکمل ہونے پر شہداء اور لواحقین کے لیے دُعاگو ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان برادر اسلامی ملک بحرین کے سرکاری دورے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روانہ ہوگئے ۔ ائیر پورٹ پر پاکستانی حکام نے انہیں رخصت کیا۔

بحرین دورے کے موقعے پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کے علاوہ دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

  مزید پڑھیں: وزیر اعظم  بحرین دورے کے لیے روانہ ہو گئے

Related Posts