عمران خان نے اپوزیشن سے فیس سیونگ کیلئے محفوظ راستہ مانگ لیا، الیکشن کروانے کی بھی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan offered to hold elections to the opposition

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اکثریت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن سے محفوظ راستہ مانگ لیا، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی صورت میں اسمبلیاں تحلیل کرکے فوری الیکشن کروانے کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اہم شخصیت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیغام بھجوایا گیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیت کے پیغام پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں غور کیا اور اپوزیشن کی اکثریت نے عمران خان پر اعتماد نہ کرنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، اسپیکر سے جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا جائے، جتنی جلدی عدم اعتماد پر کارروائی مکمل ہو گی ہمیں فائدہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:کیا عمران خان کیلئے ترین و علیم گروپس کو ساتھ ملا کر اب بھی حکومت بچانا ممکن ہے ؟

پارلیمنٹ میں اپوزیشن اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے، عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے لیے واحد فیس سیونگ استعفیٰ تجویز کیا ہے جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

Related Posts