عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید
عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ بے اختیار اور فارغ وزراعظم ایمرجنسی میں4 دن سے لندن بیٹھا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بزدل اور مفرور نواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔ حکومتی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 دن ٹی وی نہیں ٹوئٹر پر نظر آؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ، جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ مل سکتی ہےارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں۔ عدلیہ بخوبی جانتی ہےکہ ان سےملک نہیں چل رہا۔ عمران خان معجزانہ طور پہ بچ گئے لیکن خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ معیشت تباہ، زرمبادلہ کےذخائرکم، نہ گیس نہ پٹرول، تو سرمایہ کاری خاک ہوگی۔ اب مولانا فضل الرحمن کومذہبی کارڈ کے لیے آگے کیا ہے۔

Related Posts