عمران خان اب تک دندناتا پھررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو پھانسی پر جھول گیا ہوتا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اب تک دندناتا پھررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو پھانسی پر جھول گیا ہوتا، مریم نواز
عمران خان اب تک دندناتا پھررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو پھانسی پر جھول گیا ہوتا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان سارے تماشے لگانے کے بعد ابھی تک دندناتا پھر رہا ہے، اُس کی جگہ اگر کوئی اور ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون، رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ BULLIES تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:فہد مصطفیٰ کے گیم شو کو بند کیا جائے، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

مزید برآں مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان اور PTI کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشاءاللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟

Related Posts