کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مستحقین کی امداد کیلئے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی تعریف کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں وزیرِ اعظم کے احساس پروگرام نے بہترین کام کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ بحری امور نے کہا کہ 25 لاکھ خاندانوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے 29 ارب 90 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جو مستحقین میں تقسیم کی گئی اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔
وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ملک میں مستحق اور غریب افراد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے امداد اور رقوم تقسیم کی گئیں جس پر وزیرِ اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر تعریف ہوئی۔
علی زیدی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران مستحق اور مجبور افراد کی مدد کیلئے وزیرِ اعظم نے شاندار کام کیا ہے جسے عالمی برادری نے بے حد سراہا۔
Amazing work by @Ehsaas_Pk @SaniaNishtar
Rs.29.9B distributed to 2.5M biometric verified families. The largest ever relief program in Pakistan for the most deserving families!
PM @ImranKhanPTI is being lauded internationally for carrying out such an amazing exercise! pic.twitter.com/O2qwXfgNxY— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 14, 2020