کورونا وائرس کے ٹیسٹس میں سندھ پنجاب سے پیچھے ہے۔تحریکِ انصاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے چورروازے سے لئیق احمد کوتعینات کروایا،حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت نے چورروازے سے لئیق احمد کوتعینات کروایا،حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف نے سندھ حکومت کو کورونا وائرس کے ٹیسٹس میں نااہل قرار دے دیا، پی ٹی آئی کے قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ سندھ حکومت پنجاب سے پیچھے ہے جس سے اس کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب نے 1920 جبکہ سندھ نے 569 ٹیسٹ کیے۔

پیغام میں سینئر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کورونا وائرس کے 1 ہزار 920 کے مقابلے میں سندھ حکومت کے 569 ٹیسٹس سے ظاہر ہے کہ سندھ حکومت پنجاب سے پیچھے ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹنگ پنجاب سے پہلے شروع کر دی تھی لیکن اس کے ٹیسٹس کی رفتار پنجاب سے کم ہے۔ اگر سندھ حکومت اہلیت رکھتی تو ایسا نہ ہوتا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی رفتار میں کمی سے صاف ظاہر ہے جبکہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے تقریباً 2 ہزار ٹیسٹ کیے جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

Related Posts