عمران خان وزیراعظم رہنے کا آئینی، قانونی اوراخلاقی جواز کھو چکے ہیں، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz criticizes Imran Khan

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم رہنے کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عوامی نمائندوں کے پاس دو راستے ہیں یا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں یا ڈوبتے ہوئے جہاز کو پکڑ کر رسوائی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔

 

مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلےاس شوکاز نوٹس کا جواب دیں جو پوری قوم نے آپ کو دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے نثار کو ن لیگ، اعتزازکوپی پی، حافظ حسین، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا

اگر بقول آپکے 14اراکان آپکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ 342 کے ایوان میں 165ارکان آپ کے ساتھ رہ گئےہیں۔

گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو۔اب اقتدار سےچپکے رہنے کا فائدہ؟۔

Related Posts