عمران خان چور ثابت ہوگیا، تخریب کاری کی تو کچل کر رکھ دینگے، مولانا فضل الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان صبح کچھ اور شام کچھ کہتے ہیں، عمران خان آج تک ایک بات پر نہیں ٹھہرے،عمران خان نے امریکا، اسرائیل اور بھارت سے پیسہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کا یہ کوٹ کتنے کا ہے، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان جکڑے گئے ہیں،عمران خان تخریب کاری کی طرف جارہےہیں، تخریب کاری کی گئی تو کچل کر رکھ دیں گے، پی ٹی آئی کا ردعمل بوکھلاہٹ ہے، دوسروں کو چور کہنے والا خودچورثابت ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی سیاست کاغیرضروری عنصرہے، عمران خان نےتوپوری دنیا کولوٹا ہے،عمران خان نےاسرائیل،امریکا،بھارت کوبھی لوٹا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اب تخریب کاری نہیں چلے گی، ہم نے لانگ مارچ کئے، 10 لاکھ افراد اسلام آباد لائے، احتجاج میں کسی شخص کو تکلیف نہیں پہنچائی،ان کو اقتدار سے نکالا ہے،اب سیاست سے نکال رہے ہیں۔

Related Posts