اسلام آباد: خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت سے متعلق کیس میں نیا تحریری جواب جمع کرادیا۔
عمران خان نے تحریری جواب میں خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق اپنے الفاظ پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔ جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا۔
منچھر جھیل میں مزید 2 کٹ لگانے کے بعد بھی سیلابی ریلےسے پُل ٹوٹ گیا
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح ہوئے اس پر گہرا افسوس ہے۔
سابق وزیراعظم نے طلال چوہدری سے متعلق تحریری جواب میں کہا کہ طلال چوہدی کیس الگ نوعیت کا تھا۔ طلال چوہدری نے بیان پر کبھی کوئی افسوس ظاہر نہیں کیا تھا۔
سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت نے مجھے ضمنی جواب کی مہلت دی اس پر بھی تنقید ہوئی۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی تاک میں رہنے والوں نے شدید تنقید کی۔ تنقید کرنے والوں میں وہ شامل تھے جو عمران خان کو سیاست کے میدان سے باہر کرنے کے خواہش مند ہیں۔
پاکستان میں مزید بارشوں سے بے گھر افراد کی تعداد بڑھ جائے گی۔اقوامِ متحدہ