سی ڈی اے میں اصلاحات کا مقصد معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pm imran khan meeting
Pm imran khan meeting

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن امان کی صورتحال، ترقیاتی امور اور شہریوں کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذولفقار خان اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے وزیرِ اعظم کو وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں، شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا۔

سی ڈی اے کومتحرک ادارہ بنانے، عوام الناس کو سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات، وفاقی دارالحکومت کے انتظامی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے لئے گئے نئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں اراضی کی خرید و فروخت اور لینڈ ریکارڈکے نظام کو ڈیجیٹل بنا یا جا رہا ہے اور اس ضمن میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

اسلام آباد کے قیام کے بعد پہلی دفعہ ڈی سی ریٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کا لینڈ ریکارڈ اگلے 6 ماہ تک کمپیوٹرائز کر دیا جائے گا، انتظامی ڈھانچے کو موثر بنانے کے لئے اس کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی قوانین کا احترام ہے ورنہ کرپٹ لوگوں کو ہوٹل میں بند کرکے پیسے وصول کرتے، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ ہونا چاہیے تاکہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکے۔

شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے حوالے سے جاری منصوبوں سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ جی سیون اور جی ایٹ انڈر پاسز، اتاترک ایونیو کو دو رویہ کرنے ، برما بریج کی تعمیر اور کیپیٹل اسپتال میں اضافی بلاک کی تعمیر جیسے منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے صحت اورتعلیم کے حوالے سے اہداف اور درکار وسائل کی نشاندہی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے موجود انتظامی ڈھانچے کومکمل طور پر فعال بنایا جائے تاکہ موجود وسائل سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کیا جا سکے۔

Related Posts