اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلا کر لے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔
اپوزیشن کا ڈیڑھ سال سے ایک ہی بیانیہ ہے کہ کرپشن پرگرفتارہمارے لوگوں کو چھوڑ دیا جائے ،حکومت نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمقبول فیصلے کئے اورعوام حکومت کی نیک نیتی سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو اورایک تقریب میںشرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ آئین میں آرڈیننس جاری کرنے کی گنجائش موجود ہے اور اس نے بالآخر پارلیمنٹ میں ہی آنا ہے۔
ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے کسی طبقے کو چھوٹ نہیں دی گئی بلکہ نیب کے کردار کو واضح کیا گیا ہے ،اپوزیشن اطمینان رکھے حکومت کے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور جس نے بھی ملک و قوم کی دولت لوٹی ہے وہ احتساب کے اداروں اور عدالتوں کا سامنا کرے گا۔
مزید پڑھیں:(ن)لیگ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیم کی حمایت کا فیصلہ