عمران خان کا ارشد شریف کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی میزبان ارشد شریف کے وحشیانہ قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف نے سچ بولنے کی حتمی قیمت اپنی جان سے ادا کی۔ ان کے بہیمانہ قتل پر بے حد افسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ارشد شریف کے انتقال پر صدرِ مملکت، وزیر اعظم کی تعزیت

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا مگر بیرونِ ملک پناہ کے دوران بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر سچ بولنے اور طاقتور لوگوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے انتقال پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ ارشد شریف کے بیانات اور دیگر ذرائع سے شواہد کی تفتیش کیلئے جوڈیشل تحقیقات کی جائیں۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم طاقتور طبقات کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔ جو لوگ بدعنوانیاں بے نقاب کرتے ہیں، ان کے خلاف اس حد تک سفاکیت ہوتی ہے جس کا مہذب معاشروں میں تصور تک نہیں۔

Related Posts