راجن پور، عمران خان کا قومی اسمبلی نشست کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان
ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے راجن پور سے خالی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ذرائع پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی قیادت کی تجویز پر انتخاب لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

فوج مثبت رول ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریکِ انصاف میں شامل ہونے والے سردار جعفر خان لغاری کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 سے منتخب ہو کر 2018 کے الیکشن کے ذریعے رکنِ قومی اسمبلی بنے، تاہم اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے سے قبل ہی لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا سردار جعفر خان لغاری کی نمازِ جنازہ بھی لاہور میں ادا کردی گئی۔ تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں نے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

 

Related Posts