آزادی مارچ پر ہدایات: وزیر اعظم نے آج ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan-Meeting
حکومت کاپی آئی سی واقعے میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کافیصلہ

وزیر اعظم  پاکستان عمران خا ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر ہدایات دینے کے لیے پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے  احتجاج کے حوالے سے ترجمانوں کو نئی ہدایات دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن خطرے میں ہے۔شاہ محمود قریشی

وزیر اعظم پارٹی ترجمانوں کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی، لائحۂ عمل اور میڈیا مؤقف پر رہنمائی کریں گے۔

عمران خان پارٹی ترجمانوں کو  مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے خلاف میڈیا پر بیانات جاری کرنے اور حکومت کا لائحہ عمل بیان کرنے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی  آج رات سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس کے دوران آزادی مارچ کے معاملات اور ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سروسز ہسپتال میں ہونے والی  ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کریں گے۔ 

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سابق وزیر اعظم کو 2 ماہ کی ضمانت پر رہائی کی مبارکباد پیش کریں گے جبکہ حکومت سے رابطوں کے حوالے سے بھی مشاورت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات آج رات متوقع

Related Posts