اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کر دی۔
ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے ویب سائٹ کا مقصد ہے اوورسیزپاکستانیوں سے فنڈجمع کریں اب ہم مہم میں جا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت حکومت تبدیلی کی سازش رچائی گئی،کرپٹ ترین لوگوں کو پاکستان پرمسلط کیا گیا ہے،ایسے لوگوں کو مسلط کرنا 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے،ایسے لوگوں کیخلاف قوم میں نکل رہاہوں،اپنی قوم کو جگا رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے سازش کو فیل کر کے پاکستان کو الیکشن کی طرف لے جائیں،ایک ہی حل ہے عوام فیصلہ کریں وہ کس کو چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دہشت گردی کو شکست دیکر رہیں گے، وزیراعظم کا 7 جوانوں کی شہادت پر ردعمل