عوام نے اسٹینڈ نہیں لیا تو ملک کی حالت مزید ابتر ہوجائے گی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین پر روسی حملے کا علم ہوتا تو کبھی ماسکو کا دورہ نہیں کرتا، عمران خان
یوکرین پر روسی حملے کا علم ہوتا تو کبھی ماسکو کا دورہ نہیں کرتا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جس طرح کے حالات کا سامنا کررہا ہے اگر اب بھی عوام نے اسٹینڈ نہیں لیا تو حالت مزید ابتر ہوجائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے سازش کرکے وزیراعظم اور حکومت کو تبدیل کیا ہو، اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا توآئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھ سے کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کرلینی چاہیے تھی، پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اورعمران خان کو ہٹانے کی بات ہوئی، کیا آئین اجازت دیتا ہے کہ سندھ ہاؤس میں بیس بیس کروڑ کی منڈی لگے۔

یہ بھی پڑھیں:

امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے، اسد عمر

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا امریکا ناراض ہے، اُس کو نہ ہٹایا  گیا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا، اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا۔

مزید برآں عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ ایک سال پہلے ہونا چاہیے تھا، انہوں نے تمام افسران تبدیل کردئیے، ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے، فیصل آباد میں جو افسر تحقیقات کررہا تھا اس نے خود کشی کرلی اورمقصود چپڑاسی بیرون ملک میں مرگیا۔

Related Posts