الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کا سمندر سب کچھ بہا کر لے جائیگا۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان: سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو اسلام آباد آنے والا عوام کا سمندر سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو وارننگ دے رہا ہوں کہ لوگوں کا سمندر آپ کو بہا لے جائیگا۔ ہم لوگوں کو ایک انقلاب لانے کیلئے اسلام آباد آمد کی دعوت دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے خبردار کیا تھا، سازش کی کامیابی معیشت تباہ کردیگی۔عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سب سے بڑا بزدل ہے۔ وہ لندن میں بیٹھ کر قوم کے فیصلے نہیں کرسکتا۔ یہ حق صرف اس ملک کے لوگوں کو حاصل ہے۔ وہ فیصلہ کریں گے کہ ان کی قیادت کون کرے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے وہ وزارت حاصل کی جس سے زیادہ پیسے ملیں گے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہہ رہا کیونکہ میں علما کا بہت احترام کرتا ہوں۔ میں انہیں اب صرف ڈیزل کہہ رہا ہوں۔عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑ ڈالیں اور اسلام آباد میں آ کر ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ میرے خلاف میڈیا میں مہم چلائی گئی، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت بخشی جس کا ثبوت یہ جلسہ ہے۔ 

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت امریکی غلام ہے جو اس قوم کو کبھی عظیم قوم نہیں بننے دے گی۔ امریکا نے میری حکومت کے خلاف سازش کی جبکہ موجودہ حکومت کے میر صادق اور میر جعفر اس میں ملوث ہوئے۔ آج ڈالر کی قیمت 200 کے قریب ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے۔ ہر چیز مہنگی کی جارہی ہے۔ میڈیا کو لوگوں سے آج پوچھنا چاہئے کہ چیزیں کتنی مہنگی ہیں، جیسا کہ ہمارے دورِ حکومت میں پوچھا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ مردان جلسے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔ 

Related Posts