اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے شروع کی گئی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ ہمیں دھمکی دی گئی تھی کہ پاکستان کو پتھر کے دور میں پہنچا دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون جنگ سے کوئی لینا دینا نہ تھا۔ پاکستان کا لیڈر امریکی رہنما کی دھمکی برداشت نہ کرپایا اور ہم دہشت گردی کی جنگ میں کود گئے۔
مجھے نازیبا ویڈیوز بنوانے پر مجبور کیا گیا، عامر لیاقت پر تیسری اہلیہ کا الزام