تحریکِ انصاف کو مخلوط حکومت میں اتحادیوں نے بلیک میل کیا۔عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کو مخلوط حکومت میں اتحادیوں نے بلیک میل کیا۔عمران خان
تحریکِ انصاف کو مخلوط حکومت میں اتحادیوں نے بلیک میل کیا۔عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کے دورِ اقتدار میں اتحادیوں نے ہمیں بلیک میل کیا۔ آئندہ حکومت بنائی تو اتحادیوں کو ساتھ نہیں ملائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم اور جلسے جلوس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لیٹر گیٹ، فواد چوہدری نے شہباز حکومت کی تحقیقات کی پیشکش مسترد کردی

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے چکے، اب پارلیمنٹ ہاؤس آمد نہیں ہوگی۔ ہم عوامی سطح پر نئے انتخابات منعقد کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔

خطاب کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے تمام سیاسی جماعتوں کو خوف لاحق ہے۔ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت ہمارے اراکین کی ہوگی۔ 2018 میں جو حکومت ملی، بیساکھیوں کے سہارے کھڑی تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ تحریکِ انصاف سے وفاداروں کو ٹکٹ دیں گے۔ دوبارہ اقتدار ملا تو ہارس ٹریڈنگ کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کریں گے۔ اقتدار کا دکھ نہیں، اپنے ہی لوگوں نے دھوکہ دیا ہے۔ 

Related Posts