لانگ مارچ کیلئے قوم نکل چکی، حکومت انقلاب روکنے کی غلطی نہ کرے۔عمران اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے قوم گھروں سے نکل چکی، حکومت انقلاب روکنے کی غلطی نہ کرے۔ ابھی مارچ میں پنجاب شامل ہوا ہے، دیگر صوبے تو باقی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں ابھی صرف پنجاب کے لوگ شامل ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تو باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ ساتویں روز میں داخل، قافلے وزیر آباد کیلئے روانہ 

ٹوئٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ مارچ میں دیگر صوبوں سے عوام کی شمولیت ہونی ہے۔ ابھی سے حکومت دن میں 15 پریس کانفرنسز کر رہی ہے۔ بعد میں ان کی کیا حالت ہوگی؟ انتخابات یا انقلاب کا نعرہ لے کر پاکستانی قوم اب نکل چکی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج ساتواں روز ہے۔ سندھ سے بھی ایک قافلہ حال ہی میں پنجاب پہنچا تھا جس کا صادق آباد میں استقبال ہوا۔ سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے مختلف مقامات پر خطاب کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ اراکین اور حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مارچ میں پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔

Related Posts