عمران خان کا لانگ مارچ ساتویں روز میں داخل، قافلے آج وزیر آباد کیلئے روانہ ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا لانگ مارچ ساتویں روز میں داخل ہوگیا، پی ٹی آئی کارکنان اور سپورٹرز کے قافلے آج وزیر آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان جمعے کے روز سے شروع ہونے والے حکومت مخالف لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں اور متعدد مقامات پر کارکنان کا لہو گرمانے کیلئے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا آزادی مارچ دن بہ دن خونی ہوتا جارہا ہے، عطا تارڑ

آج لانگ مارچ کے ساتویں روز تحریکِ انصاف کے قافلے دن 1 بجے حضری سے روانہ ہوں گے۔ حقیقی آزادی مارچ کے شرکا وزیر آباد میں پڑاؤ ڈالیں گے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک نئے الیکشن تک جاری رہے گی۔

گزشتہ روز لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک اسلام آباد پہنچ کر ختم نہیں ہوجائے گی۔ اسلام آباد میں بیٹھے افراد کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

موجودہ وفاقی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ خفیہ ہاتھ انہیں سزا نہیں ہونے دیتے تھے۔ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کو سازش کے ذریعے سزا سے بچا لیا گیا۔

خیال رہے کہ عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے بعد اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں قیام کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا میچ جیت چکے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ان چوروں کوتسلیم کرلیں۔ 

Related Posts