وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazlur rehman
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ سے دستبردار نہیں ہوں گے،ہم ان کی طرز حکمرانی تسلیم نہیں کرتے،حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے ،کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی ۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ سے دستبردار نہیں ہوں گے،ہم ان کی طرز حکمرانی تسلیم نہیں کرتے،حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے ،کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نےآزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کے فیصلے سے دستبردار نہیں ہوئے،یہ پاکستان کا حکمران نہیں بلکہ جبر، دھاندلی اور چوری کی بنیاد پر حکمران مسلط ہو گیا ہے ہم ان کے انتخاب ،نتیجے اور طرز حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرکے مضحکہ خیز فیصلہ کیا ،ان کے فیصلوں کا دنیا میں مذاق اڑایا جا رہا ہے ،اس طرح کے فیصلوں پر تحریک انصاف کی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا آغاز

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ،ان کے حق خود ارادیت کی منزل تک یہ سفر جاری رہے گا، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، پاکستانی قوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے ،کشمیریوں کو خراج عقیدت جنہوں نے جہاد کا علم بلند کیا اور ہندو سامراج کو پیچھے دھیکل دیا۔

Related Posts