عمران خان کا 23دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا 23دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ
عمران خان کا 23دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں پاور شو ہوا۔ اس موقع پر عوام کا جم غفیر موجود تھا، جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کیا، سابق وزیر اعظم کے ہمراہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی موجودتھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگلے جمعے کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، عمران خان نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ سری لنکا جیسی صورتحال ہو، توڑ پھوڑ ہو اور لوگ سڑکوں پر نکلیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا  کہ ان تمام حالات کا ذمہ دار صرف ایک شخص جنرل (ر) باجوہ ہے، جب ہماری حکومت گری تو 10اپریل کو عوام سڑکوں پر نکل آئی، جنرل باجوہ (ر) سمجھتے تھے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار ذہین شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں کو درست کرنے کے بجائے ہم پر ظلم کیا گیا، کیا ہماری ایجنسیز کا کام یہ ہے کہ ویڈیو بنا کر فلمیں چلائیں، میرا سوال یہ ہے کہ کس نے چلتی حکومت کو گرایا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے، عمران خان نے سوال کیا کہ ہمارے دور میں معیشت اوپر جارہی تھی پھر کیوں حکومت گرائی گئی۔

جنر ل (ر) باجوہ نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر ہماری حکومت کو گرایا، ان لوگوں نے کہا کہ کرپشن بھول جائیں معیشت ٹھیک کریں، کیا میں ملک سے بھاگنے والا تھا جو میرا فون ٹیپ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عمران خان نے کہا کہ میں نے اقتدار سے جانے سے 2دن پہلے بتایا تھا کہ یہ لوگ کیا کریں گے، مجھے سازش کا سب کچھ پتا تھا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔

Related Posts