اداکار عمران عباس ترکی کے خیر سگالی سفیر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Abbas appointed as Goodwill Ambassador by Turkey

استنبول: ترک حکومت نے عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ،پاکستانی اداکار و گلوکار کا مسلمانوں کو پانی، خوراک ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں مدد کرنے کے عزم کا اعادہ۔

خدا اور محبت میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ترکی کی وزارت مذہبی امورنے انہیں خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے جس پر وہ  بے انتہاء خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں تنزانیہ اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمانوں کو پانی ، خوراک ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں مدد کرونگا۔

 

عمران عباس پاکستان کے ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور کئی سالوں کی محنت کے بعد اب انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس سے قبل اداکار و گلوکار عمران عباس نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں روح پرور قصیدہ بردہ شریف کو نئے انداز میں پیش کیا تھا۔

اداکار و گلوکار عمران عباس نے رمضان المبارک کے دوران قصیدہ بردہ شریف کی نئی ویڈیو ریلیز کی، قصیدہ بردہ شریف میں رسول اکرم ﷺ کی شان بیان کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر کاحوصلہ افزائی اور ٹرول کرنیوالوں کیلئے بھی پیار کا اظہار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار عمران عباس نے کہا کہ میں نے اپنا یو ٹیوب چینل شروع کیا ہے جس میں قصیدہ بردہ شریف کو ریلیز کیا گیا ہے۔

Related Posts