گھر اسے کہتے ہیں جہاں آپ اپنی پسندیدہ پرانی فلمیں دیکھ سکیں۔عمران عباس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھر اسے کہتے ہیں جہاں آپ اپنی پسندیدہ پرانی فلمیں دیکھ سکیں۔عمران عباس
گھر اسے کہتے ہیں جہاں آپ اپنی پسندیدہ پرانی فلمیں دیکھ سکیں۔عمران عباس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ عمران عباس گھر پر رہ کر پرانے ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں جنہوں نے گھر کی ایک نئی تعریف وضع کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سادہ طبیعت کے مالک اداکار عمران عباس نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے متعلق ایک دلچسپ حقیقت شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گھر وہ ہوتا ہے جہاں آپ اپنی پسند کی پرانی فلمیں دیکھ سکیں جنہیں دوسرے بور سمجھتے ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر میں کئی بار ایشیا کے وجیہہ ترین مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے فنکار عمران عباس کو ایک ٹی وی ریموٹ ہاتھ میں پکڑے گھر کے صوفے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

دنیا بھر میں اپنی سادگی پسند طبیعت کے باعث پسند کیے جانے والے اداکار عمران عباس نے کہا کہ گھر وہ ہوتا ہے جہاں آپ پرانی فلمیں، علاقائی رقص، گانے اور ویڈیوز دیکھ سکیں جس سے آپ کو اپنا پرانا دور یاد آتا ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عمران عباس کو ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا جس پر وہ مسلمانوں کو پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرنے کیلئے پر عزم نظر آئے۔

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عمران عباس نے کہا کہ مجھے ترکی کی وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے خیر سگالی سفیر مقرر کیے جانے پر بے حد خوشی ہے۔ 

مزید پڑھیں: اداکار عمران عباس ترکی کے خیر سگالی سفیر مقرر

Related Posts