پیٹ کی تکلیف سے نجات کیلئے گھر بیٹھے اپنے نظامِ انہضام کو بہتر بنائیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹ کی تکلیف سے نجات کیلئے گھر بیٹھے اپنے نظامِ انہضام کو بہتر بنائیں
پیٹ کی تکلیف سے نجات کیلئے گھر بیٹھے اپنے نظامِ انہضام کو بہتر بنائیں

ہم میں سے ہر ایک کو کبھی کبھار نظامِ ہاضمہ سے متعلق مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جس میں معدے کی تکلیف، گیس، جلن، متلی اور قبض شامل ہیں اور خاص طور پر کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کا سامنا کرتے ہوئے نظامِ انہضام کو مستحکم بنانا انتہائی اہم ہوگیا ہے۔

خوش قسمتی سے آپ اپنے طرزِ زندگی میں کچھ تبدیلیاں لا کر اپنے پیٹ اور ہاضمے کے نظام پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں کیونکہ آپ جو کھانا کھاتے ہیں اور جس انداز سے زندگی گزارتے ہیں، اس کا براہِ راست اثر ہاضمے اور صحت پر پڑتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو ایک طریقہ بتائیں گے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے ہاضمے اور صحت کو بہتر کرکے زندگی کا بھرپور لطف اٹھا سکتا ہے۔

اجرائے ترکیبی

اجوائن 50 گرام

سونٹھ (ادرک کا پاؤڈر) 20 گرام

کالا نمک 50 گرام

سفوف بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے سفوف بنانے کیلئے اگر اجوائن انفرادی طور پر ٹھوس صورت میں دستیاب ہو تو اس کے 2 چائے کے چمچ لے لیں اور سونٹھ کے بھی 2 چمچ شامل کریں۔

اس پاؤڈر میں آدھا چمچ کالا نمک ملائیں۔ ناشتے یا دوپہر کے کھانے کے بعد اس جادو اثر پاؤڈر کا استعمال کریں اور رمضان المبارک کے دوران اس سفوف کو سحری کے بعد استعمال کریں۔

مفید تجاویز

پاؤڈر کے استعمال کے ساتھ ساتھ طرزِ زندگی میں کچھ آسان تبدیلیاں لا کر نظامِ انہضام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

1۔ایسے کھانے کم سے کم کھائیں جن میں چربی کا زیادہ استعمال کیا گیا ہو۔

2۔نظامِ ہضم کیلئے مناسب گوشت کا استعمال کریں۔

3۔پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔

4۔ورزش کو باقاعدگی سے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

5۔ذہنی دباؤ سے دور رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گھٹنے کے درد سے نجات کیلئے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ پین کِلر

Related Posts