گھٹنے کے تکلیف دہ درد سے نجات کیلئے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ پین کِلر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھٹنے کے تکلیف دہ درد سے نجات کیلئے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ پین کِلر
گھٹنے کے تکلیف دہ درد سے نجات کیلئے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ پین کِلر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گھٹنوں کا درد چاہے بڑھاپے کی وجہ سے ہو یا موٹاپے کے سبب، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایک عام شکایت بنتی جارہی ہے۔

کیا آپ کو بھی کبھی اپنے گھٹنوں میں ہلکا یا زیادہ درد ہوا جس کے باعث آپ کو چلنے میں تکلیف پیش آرہی ہو؟ خوش قسمتی سے گھٹنوں کے درد کیلئے ایک ایسی دوا ہمارے پاس موجود ہے جو گھر میں تیار کی جاسکتی ہے۔

درد قابلِ برداشت ہو یا تکلیف دہ، اس سے قطعِ نظر کچھ گھریلو علاج ایسے ہیں جو گھٹنوں کے درد سے نجات دلا سکتے ہیں۔ دوا کے طور پر استعمال کرنے کیلئے گھر پر دستیاب اجزاء کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اجزائے ترکیبی

50 گرام اسگند ناگوری (پاؤڈر کی شکل میں)

سرنجانِ شیریں (کولچیم)

چوب چینی (چائنہ روٹ)

کالی مرچ کے بیج 

دوا کی تیاری کا طریقہ

ایک چمچ اسگند ناگوری لے کر اس میں ایک چمچ سرنجانِ شیریں ڈالیں۔ چوب چینی کا ایک ٹکڑا لے کر اسے مرکب میں شامل کر لیں۔ بعد ازاں کالی مرچ کے 15 بیج لے کر تمام اجزاء کو ملا کر پاؤڈر کی صورت میں پیس لیں۔

آپ کی دوا تیار ہے۔ تیار کردہ پاؤڈر کی ایک چوتھائی مقدار کو صبح اور رات کے اوقات میں ناشتے اور رات کے کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

مفید نکات

اگر اِس پاؤڈر کے استعمال کے بعد بھی گھٹنوں کا درد ختم نہیں ہوتا تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ اس کے علاوہ بھی بعض مفید نکات گھٹنوں کے درد سے نجات کیلئے کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔

جسمانی وزن میں کمی کرنے سے گھٹنوں کے درد پر بہت اچھا اثر پڑسکتا ہے۔

صحت مند غذاؤں کے استعمال سے بھی درد میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

روزانہ ورزش بھی گھٹنوں کے درد میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چمکتی دمکتی جلد کے حصول کیلئے جادو اثر ترکیب، ضرور استعمال کریں

Related Posts