سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر” امپورٹڈ حکومت نا منظور” کے ٹرینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا ، گزشتہ شام تک 10 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار419 دفعہ اس ٹرینڈ کے ٹویٹ کئے گئے ۔
دنیا بھر میں ٹویٹس ٹرینڈز کو مانیٹر کرنیوالے ٹویٹ بائنڈر نے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔
Now that @elonmusk has purchased Twitter, we feel it’s a great time to share Twitter stats about the hashtag #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور maybe the biggest trend ever analyzed in Tweet Binder.
106,433,419 tweets!! pic.twitter.com/ppSGpb57Py
— Tweet Binder (@TweetBinder) April 25, 2022
ٹویٹ بائنڈر نے کہا ہے کہ ایلن مسک نے ٹویٹر خرید لیا ہے اور اچھاوقت ہےتجزیاتی رپورٹ جاری کریں، امپورٹڈ حکومت نامنظور شاید ٹویٹر پر ابتک کا سب سے بڑا ٹرینڈ ہے۔
ٹویٹر کی جانب سے اس وقت تک #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کے ہیش ٹیگ پر کی جانے والی پوسٹوں کی تعداد بھی شیئر کی گئی جو 10 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار 419 تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: خودکش دھماکہ، عمران خان کی جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کی مذمت