حکومت کی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انکشاف
حکومت کی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انکشاف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئر پرسن روبینہ خالد نے کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری ویب سائٹس غیر محفوظ اور ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔

اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کو قومی جاب پورٹل بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے اراکینِ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ جاب پورٹل جون کے آخر تک تکمیل کو پہنچے گی۔ 

اس دوران وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ای آفس منصوبہ 44 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس میں اب تک 40 کروڑ استعمال ہوئے ہیں جبکہ اہم وزارتوں کی ویب سائٹس پر سیکورٹی کے انتظامات ناقص ہیں۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی روبینہ خالد نے آئی ٹی منصوبوں کو اہم قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اخراجات بہترین منصوبہ بندی سے ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے دنیا میں سب سے بڑی اور بہترین قوم ہونے کا دعویٰ کیا جس کا کرارا جواب دیتے ہوئے ایرانی ہیکرز نے ان کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو ماہ قبل  اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے فوجی سازوسامان خریدنے کے لیے 20 کھرب (2 ٹریلین) ڈالرز خرچ کیے ہیں۔ ہم سب سے بڑی اور بہترین قوم ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی دعووں پر ایرانی ہیکرز کا کرارا جواب

Related Posts