امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، تعلقات بہتر بنانے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

والیٹا: مالٹا میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی رہنماؤں کے درمیان 16 اور 17 ستمبر کو ہونے والی طویل دورانیے کی نشستوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، سیکیورٹی، یوکرین تنازع اور آبنائے تائیوان سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقاتوں کے دوران رابطوں کے ذرائع کھلے رکھنے پر بھی سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ ملاقاتوں کے بعد امریکا اور چین دونوں کی جانب سے دور روزہ ملاقاتوں کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بیان جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں امن خراب کرنے والے دہشتگرد عناصر کا قلع قمع ہونا چاہیے، منیر اکرم

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون پر بھی ابتدائی پیش رفت ہوئی ہے تاہم چینی اور امریکی حکام نے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تعلقات بحال رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ خارجہ پالیسی اور جہاز رانی سمیت ایشیا پیسیفک کے معاملات پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Posts