اسلام آباد میں املی، آلو بخارے کا روایتی شربت 40 روپے فی گلاس دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں املی، آلو بخارے کا روایتی شربت 40 روپے فی گلاس دستیاب
اسلام آباد میں املی، آلو بخارے کا روایتی شربت 40 روپے فی گلاس دستیاب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرمی کے موسم میں روایتی املی اور آلو بخارے کا شربت 40 روپے فی گلاس دستیاب ہے جس کے تمام اجزاء گھر پر تیار کیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 میں املی اور آلو بخارے کا شربت گزشتہ 22 سال سے فروخت ہورہا ہے جسے پینے کیلئے ہمیشہ لوگوں کا رش رہتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ آج تک املی آلو بخارے کے شربت کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شربت فروش سلیم نے کہا کہ میرے والد 22 سال سے املی آلو بخارے کا شربت بنا رہے ہیں جو آج کل بیمار ہیں جس کے باعث شربت بنانے کا کام میں نے سنبھال لیا۔ شربت کا اسٹال ہم نے اپنے گھر کے باہر لگا رکھا ہے جہاں صبح 8 بجے سے رات 12بجے تک کام جاری رہتا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کے دوران سلیم نے کہا کہ ہم بازار سے املی اور آلو بخارہ لا کر گھر پر اسے اچھی طرح صاف کرتے ہیں۔ پھر ساری رات پانی میں بھگویا جاتا ہے اور صبح تک شربت کیلئے املی اور آلو بخارہ تیار ہوتا ہے۔ پھر اسے مکس کرکے کالا نمک شامل کیا جاتا ہے۔ ہمارے پاس ہر وقت رش رہتا ہے۔

گفتگو کے دوران سلیم نے کہا کہ املی اور آلو بخارے کا شربت بھوک میں اضافہ کرتا ہے۔ جب گاہکوں سے شربت کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ املی آلو بخارے کے شربت کیلئے ڈسپوزیبل گلاس استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک گلاس کی قیمت 40 روپے رکھی گئی ہے جو غریب لوگ بھی خرید سکتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ آج کل گرمی عروج پر ہے۔ ایسے میں املی اور آلو بخارے کے شربت سے پیاس بجھ جاتی ہے اور گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔ لوگ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ املی اور آلو بخارے کا شربت پینے کیلئے آتے ہیں جس کا ذائقہ لاجواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، گھر میں تیار کیا گیا سوڈا واٹر عوام میں مقبولیت حاصل کرنے لگا

Related Posts