ہماری درآمدات میں کمی،برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری درآمدات میں کمی،برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، شوکت ترین
ہماری درآمدات میں کمی،برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، شوکت ترین
اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوش رہنے کی درجہ بندی میں سات پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہرست میں شمار کئے جانے والے عوامل سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے مجموعی ملکی پیداوار،عمر کی اوسط حد، عطیات دینے، سماجی تحفظ کے پروگراموں اور بد عنوانی کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے متعدد معاشی اقدامات کے نتیجے میں ہمارا حساب جاریہ کا خسارہ کم ہوا ہے اور یہ54 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر رہ گیا ہے جو ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے بیس ارب ڈالر سے زائد تھا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک ملک کی مجموعی شرح نمو پانچ سے زائد ہوگی۔ وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل کے مکمل ہونے کے بعد منڈی میں غیر یقینی کی صورتحال جلد ختم ہوگی۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ تک اضافے کاامکان

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری درآمدات میں کمی آرہی ہے اور خدمات سمیت برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر مصنوعات کی تیاری میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts