آئی ایم ایف نے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف دینے پر راضی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی، تاہم 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایس او کی جانب سے پاکستانی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا، گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

Related Posts