راولپنڈی:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کاشکار ہوئے ہیں۔امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہرلیجایاگیا۔
قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق کی انجری سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں فخر زمان بھی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی کرکٹ کیلئے خدمات پر ان کی تعریف کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی وسیم خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، اب قومی کرکٹر محمد رضوان نے اْن کی خدمات کے اعتراف میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر محمد رضوان نے کہا کہ وسیم خان آپ کی خدمات اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ لانے کی کوششوں کے لیے آپ کا شکریہ۔
مزید پڑھیں: کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو خیر باد کہہ دیا