آل راؤنڈر عماد وسیم کی 34ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم آج اپنی 34ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عماد وسیم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ عماد وسیم نے 55 ون ڈیز اور 58 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1 ہزار 325 رنز بنائے اور 99 وکٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سلیکشن کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی، عماد وسیم

ٹوئٹر پیغام میں کرکٹ بورڈ نے کہا کہ عماد وسیم ان 2 پاکستانی بولرز میں سے ایک ہیں جو کسی ٹی 20 میچ میں 5وکٹس لے چکے ہیں۔ ہم عماد وسیم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ 18 دسمبر 1988 کو پیدا ہونے والے عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ پی ایس ایل کی مختلف ٹیمز میں بھی کھیل پیش کیا تاہم انہیں رواں برس کے ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

اکتوبر کے دوران اپنے ایک بیان میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سلیکشن کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی۔ ٹیم کی کوشش ہونی چاہئے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔ بابر اعظم کی صرف شکل معصوم ہے۔

دوسری جانب ایک بیان میں معین خان کا کہنا تھا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عماد وسیم کو ٹیم میں ضرور سلیکٹ کرتا۔ کرکٹ میں بہت زیادہ پیسہ ہے اور میں عمران خان کا ٹائیگر نہیں ہوں۔

Related Posts