عماد وسیم سے بھی ٹیم مینجمنٹ محمد عامر جیسا سلوک رواں رکھے ہوئے ہے، راشد لطیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عماد وسیم سے بھی ٹیم مینجمنٹ محمد عامر جیسا سلوک رواں رکھے ہوئے ہے، راشد لطیف
عماد وسیم سے بھی ٹیم مینجمنٹ محمد عامر جیسا سلوک رواں رکھے ہوئے ہے، راشد لطیف

کراچی:سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم سے بھی محمد عامر جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

ایک انٹرویومیں راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ سے تیسرے ٹوئنٹی 20 میں عماد کو نہ کھلا کر ان کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، عماد کا ٹیم میں کوئی بھی متبادل نہیں۔

دوسرے ٹی 20 میں بھی سب سے آخر میں ہی عماد کو گیند تھمائی گئی تھی۔راشد لطیف نے کہا کہ یٹنگ میں بھی انھیں فہیم اشرف سے بھی نیچے بھیجا گیا، انھیں عزت دینا چاہیے، اس لیے نہیں کہ وہ سینئر پلیئر ہیں بلکہ اچھا پرفارم کرچکے ہیں۔

انہیں ویسا احترام نہیں مل رہا جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ ان کے ساتھ ایسا سلوک کرے گی تو اس سے دوسرا عامر ہی تیار ہوگا۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے محرکات کیا تھے؟ نیا ویڈیو بیان سامنے آگیا

Related Posts