آج ملک بھرمیں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ کے اتحاد و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
نبی آخرالزماں ﷺکی تعظیم کے لئے خصوصی کانفرنسوں، تقاریب اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس موقع پر عمارتوں اور نمایاں مقامات کوبرقی قمقموں سے روشن کیا جارہا ہے۔
کراچی میں عید میلاد النبی ﷺکا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے شروع ہوگا اور نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا۔