تھانہ گولڑہ کی حدود میں غیر قانونی کیری اڈہ قائم، پولیس کارروائی میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal ven stop set up in Golra

اسلام آباد :26نمبر چونگی، گیلانی پلازہ کے سامنے تھانہ گولڑہ کی حدود میں خود ساختہ غیر قانونی کیری اڈہ قائم، اڈے کا مالک فی کیری ڈبہ 100روپے وصول کرتا ہے جبکہ کیری ڈبہ 50روپے فی سواری اسلام آباد تک کرایہ وصول کرتے ہیں۔

اڈہ پر موجود نذیر نامی شخص نے بتایا گیلانی پلازہ کے مالک کی ہدایات پر یہ پیسے میں وصول کر رہا ہوں اس سے پلازہ کے مالک کا نام اور موبائل نمبر مانگا تو اس نے دینے سے انکار کر دیا ۔

کیری ڈبہ والوں نے بتایا ہم روزانہ فی گاڑی دن کا 100 روپے دیتے ہیں، تقریباً روزانہ 150 کے قریب کیری ڈبے 26 نمبر چونگی سے پشاور موڑ تک جاتے ہیں ،اس موقع پر موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کاشف خان نیازی اور میڈیم عنبرین سب انسپکٹر نے بتایا ہم نے کئی بار ان لوگوں کو وارننگ دی اور چالان بھی کئے لیکن ان لوگوں پرکوئی اثر نہیں ہوا ۔

ان لوگوں نے راستے پر غیرقانونی اڈہ قائم کررکھا ہے اور ان سے بھتہ وصول کررہے ہیں، بڑی تعداد میں گاڑیاں سڑک پر کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پیداہورہاہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں کی سڑکوں پرتجاوزات مافیا کا بھی راج ہے ،ہم نے کئی بار ان لوگوں کیخلاف کارروائی کی ہمارے جانے کے بعد یہ لوگ دوبارہ روڈ پر آجاتے ہیں۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ تھانہ گولڑہ کے پولیس افسران یہاں سے ماہانہ منتھلیاں وصول کرتے ہیں اورسی ڈی اے اہلکار بھی یہاں سے بھتہ وصول کر تے ہیں ہم نے کئی بار آر ٹی اوسیکریٹری، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے، اسد عمر

علاوہ ازیں ڈی ایس پی خالد اعوان سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے اور تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کو میں کہہ دیتا ہوں وہ بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور مجھے رپورٹ کرے ۔

Related Posts