وادئ کالام میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر، 60 کروڑ 70 لاکھ منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وادئ کالام میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر، 60 کروڑ 70 لاکھ منظور
وادئ کالام میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر، 60 کروڑ 70 لاکھ منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے وادئ کالام میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس پر 60 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے شائقین فطری نظاروں سے بھرپور خوبصورت وادی میں کرکٹ کا لطف اٹھانے کیلئے تیار ہو گئے، خیبر پختونخوا حکومت نے وادئ کالام میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دی، کرکٹ اسٹیڈیم وزیرِا علیٰ کے آبائی علاقے وادئ کالام میں تعمیر ہوگا جس کی لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ 70 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

کرکٹ اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ اکیڈمی کی طرز پر کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کیا جائے گا، ایک سوئمنگ پول، انڈور گیمز کیلئے کثیر المقاصد جمنازیم، ایتھلیٹس کیلئے ٹریک اور سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں دفترِ خارجہ کے نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح 

Related Posts